Campuses

Rajanpur Campus

Prof. Dr. Muhammad Sagir
Director Campus

    راجن پور میں خواجہ فرید یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا رحیم یار خان/راجن پور( )وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب میں آئی ٹی اور جدید سکلز کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوگئی ۔ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کی جانب سے راجن پور میں یونیورسٹی کے باقاعدہ کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے سول کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کی سیاسی ، سماجی ، ثقافتی و تعلیم دوست تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ تقریب کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ خان،رکن صوبائی اسمبلی سردار عبد العزیز خان نے وائس چانسلر اورپروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار خضر خان مزاری، رجسٹرارو ڈائیریکٹر راجن پور کیمپس ڈاکٹر محمد صغیراور دیگر بھی موجود تھے۔ رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر صغیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کیمپس میں آئی ٹی،ہیلتھ سائنسز،فوڈ سائنسز میں چار سالہ اور دوسالہ پروگرامز شروع کیے جائیں گے،جدید سکلزکا حصول بھی ممکن ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ نے کہاکہ آج راجن پور کی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام راجن پور میں اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہاں کے مکین طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر یونیورسٹی کی تعلیم ملے گی انہوں نے اس حوالے سے خواجہ فرید یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار و دیگر انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے شرکا کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا قومی ترقی کا راز اعلیٰ تعلیم میں مضمر ہے ۔ راجن پور میں خواجہ فرید یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام اس علاقے کی ترقی اور روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا۔ انہوں نے بھرپور تعاون پر راجن پور کی سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے سردار عبد العزیز خان دریشک کا کہنا تھا کہ تعلیم و صحت حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ راجن پور کے عوام سے کیمپس کے قیام کا وعدہ کیا تھا جو آج شرمندہ تعبیر ہو چکا۔ انہوں نے کہا اعلیٰ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی کے سب کیمپس کا قیام خوش آئند ہے اور اس ضمن میں راجن پور کے شہری انتطامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد صغیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی راجن پور کے طلبہ و طالبات کو وہ تمام سہولیات فراہم کرے گی جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے درکار ہوں گی۔ انجینئرنگ ، بیسک سائنسز اور سوشل سائنسز کے ساتھ جدید سکلز بھی سکھا ئی جائیں گی تاکہ نوجوان کارآمد شہری بن کر قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس موقع پر سردار یوسف خان دریشک ،سردار عبدالحفیظ خان دریشک، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد عامر جلبانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ محمد فہد، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عامر حیات گشکوری، اسسٹنٹ کمشنر،ایسوسی ایٹ ڈینز، ڈاکٹر بدرالالسلام ، ڈاکٹر شاہد عتیق ، ڈاکٹر اسلم خان ، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر یاسر نیاز، ڈاکٹر احمد صہیب ،اور ظہور الٰہی مزاری سمیت شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ، اسٹیٹ آفس و دیگر شعبہ جات سے منسلک افسران و عملہ ، عمائدین علاقہ، بار ایسوسی ایشن کے صدر،سماجی و صحافتی تنظیموں کے نمائندگان، اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔