Food and Nutrition Expo 2022

خواجہ فرید یونیورسٹی میں گزشتہ روز فوڈ اینڈ نیوٹریشن سے متعلق ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے پچاس سے زیادہ سٹالز لگائے۔ ان سٹالز پر علاج بذریعہ غذا کی ترغیب دی گئی تھی۔ رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد مرتضیٰ ، ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد اسلم خان اور دیگر نے سٹالز کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر طلبہ نے غذائیت سے بھرپور خوردنی اشیا نمائش کے لیئے پیش کیں جس میں شرکا نے گہری دلچسپی لی۔ انچارج نیوٹریشن اور پروگرام کے روح رواں شعیب عزیز نے تمام معززمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا خواجہ فرید یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے ہونے والا یہ پروگرام خوراک کی مقامی صنعت میں مزید بہتری لائے گا۔#KFUEIT #HEC #PHED #FoodExpo